راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ آئی نائن کے علاقہ سے ملنے والی نامعلوم خاتون کی نعش شناخت کرلی گئی ، تفتیشی افسر سب انسپکٹر طارق نے بتایاکہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزم نعیم کی گاڑی ٹریس کی گئی جس میں اس نے اپنی بیوی کو سر میں دوگولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد نعش آئی نائن کے علاقہ میں پھینک دی تھی ،پولیس کے مطابق مقتولہ کا نام کنول ہے جو چار بچوں کی ماں تھی اورپیرودھائی کے علاقے میں رہائش پذیر تھی، اس کا اپنے شوہر نعیم سے جھگڑا چل رہا تھا۔