پشاور(جنگ نیوز) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)خیبرپختونخوا چیپٹر کے زیر اہتمام جامعات کے مسائل کے حوالے سے جنرل باڈی اجلاس آج انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوگا جس میں تمام جامعات کی اساتذہ تنظیمیں بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کی موجودہ مالی صورتحال،جامعات کے 2024-25بجٹ میں اضافہ،خیبرپختونخوا یونیورسٹی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم اور وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں تاخیر سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی بحث کی جائیگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔