کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں جلد نئی رکن سازی مہم شروع کی جائے گی ، اس سلسلے میں پہلے کراچی کے تمام اضلاع یوسیز اور پی ایس میں رکن سازی مہم کے سلسلے میں کیمپ قائم کیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی زون رابطہ کمیٹی کے اراکین ، کراچی کے اضلاع کے عہدیداروںاور سینئر پارٹی ارکان کے اجلاس سے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں فنکشنل لیگ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار حُسین جٹ ، کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیرسٹر ارشد شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینر نعیم سجاد ، جمشید خان ، بشیر لاڑک، ریاض بنگش سمیت تمام ضلعی صدور اور سیکریٹریز اور دیگر عہدیداروں سمیت رابطہ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رکن سازی مُہم اور فنکشنل لیگ کی با اختیار کراچی زون رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو وقت کی ضرورت ہے ۔