• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر حلف کا حکم‘ KP حکومت سپریم کورٹ جائیگی

پشاور (آئی این پی ) مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے حکم کے خلاف پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک پختونخوا اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے اور مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملے پر صوبائی حکومت نے عدالت عظمی جانے کا فیصلہ کرلیا ۔ صوبائی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سپریم کورٹ جانے کی منظوری دے دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید