• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس گھریلو خواتین کو ہراساں کرنے لگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس مبینہ طور پر گھریلو خواتین کو ہراساں کرنے لگی۔محمود آباد کی رہائشی خاتون نے خاتون نے اعلٰی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس کا ڈی ایس پی برہنہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں مرنے کا خوف نہیں ، عزت جانے سے ڈرتے ہیں ،خدارا ہمیں بھی اپنی ماں بیٹی سمجھیں اور ہماری عزتیں بچائیں ۔خاتون کے مطابق گزشتہ روز سمیع جان نامی ڈی ایس پی محمود آباد میں واقعہ گھر میں داخل ہوا اور گھر میں گھسنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور میرے سسسر اور شوہر کو اٹھا کر ساتھ لے گیا۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی نے سات سے آٹھ گھنٹے مجھے اپنے نجی آفس میں حبس بے جا میں رکھا جبکہ شوہر اور سسر کے آنے پر انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی سے میرے سسر کا کاروباری لین دین ہے ۔ڈی ایس پی انہیں تنگ کرنے کی بجائے مجھے نشانہ بنا رہا ہے ۔خاتون کا کہنا ہے کہ متعدد بار 15 پر کمپلین کرنے کے باوجود علاقہ پولیس نے ہماری کوئی مدد نہیں کی اور مدد کرنے سے صاف انکار کردیا ، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے سسر نے ڈی ایس پی سے دو لاکھ چالیس ہزار روپے لیے تھے،ایک لاکھ اڑتالیس لاکھ روپے کی رقم میرے سسر واپس کرچکے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید