راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں سے 70 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے موبائل فونز اور 8لیپ ٹاپس برآمد کرلئے ۔ محمدسلمان اور محمد عابد دبئی سے پاکستان پہنچے تھےجنہوں نے اپنے بیگوں کے خفیہ خانوں میں موبائل فون چھپائے ہوئے تھے،ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے۔ دریں اثناءایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائر ژپورٹ پر سعودی عرب جانیوالی خاتون مسافر کے سامان سے 638 سگریٹ کے پیکٹ، 200 ویلو کے پیکٹس اور 283 گٹکے کے پیکٹ برآمد کرلئے۔