• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ادبی سنگت ثقافتی ونگ کے زیراہتمام عید ملن محفل موسیقی،مشاعرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ادبی سنگت کلچر وثقافتی ونگ پاکستان کے زیراہتمام   مقامی کالج ممتاز آباد میں عید ملن محفل موسیقی ومشاعرہ کا اہتمام ۔ معروف فوک سنگر شہزادہ آصف علی،کوثر جاپانی ، ساجد علی خان ملتانی، ظہیر عباس،میرو صبائ، ذوالفقار زولفی،مقبول سمیجہ آبادی،جلیل شاہ،عمر فاروق سائر،محمد اجمل ندیم،ظفر خان بابر،جاوید شانی،ساجد نواب پوری،شہنائی نواز عطاءاللہ ملتانی نے پرفارم کیا ۔ ریڈیو کمپیئر بہار حسین بہار،عامر عزیز ملک ،کیپٹن ناصر مہے، شیخ محمد رفیق ڈسٹرکٹ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان ،آصف خان کھیتران،مہر غلام مرتضیٰ سیال ڈی ایس پی شجاع آباد،سجاد جہانیاں ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید