لاہور(کرائم رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ جمشید رحمت اللہ کی چوری ہونے والی کار برآمد ہو گئی۔ کاراتوار کے روز قبرستان کے باہر سے چوری ہو گئی تھی۔ غالب مارکیٹ نے مقدمہ درج کیاتھا۔ اے وی ایل ایس نے گاڑی کو لاہور اسلام آباد موٹروے سے برآمد کیا ،پولیس نے گاڑی سابق جج کے حوالے کر دی ۔