اسلام آباد (نمائندہ جنگ، آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف جلد سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے اور اس کے بعد سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔ پاکستان نے اگلے تین سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم غیر ضروری ریگولیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔