• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری کے نام پر شرفاء کی زندگی اجیرن کر دی گئی، تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزا نعیم بیگ، سپریم کونسل ملتان کے صدر خواجہ احمد فراز صدیقی، سپریم کونسل ملتان کے چیئرمین ملک کامران بھٹہ نے کہا ہے کہ ایس ڈی او حسن پروانہ اور متعلقہ ایکسیئن نے میٹر ریڈر راؤ سلطان،جاوید اور ممتاز کے ذریعے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جو بجلی چوری کے نام پر شرفاء کی زندگی اجیرن کئے ہوئے ہیں ۔
ملتان سے مزید