پشاور ( لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی نائب صدرایم پی اے اشبر جدون نے کہا ہے کہ آقا دو جہاں خاتم لنبیین حضرت محمد تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے نبی کریم کی محبت ہمارا ایمان ہے حضور نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ، آپ کی حیات طیبہ ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے۔ایم پی اے اشبر جدون نیکہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کا 1500 واں جشن ولادت منانا ہماری زندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے۔