• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڈک چیئرمین نے سکولوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی

پشاور (لیڈی رپورٹر )چیئرمین ڈیڈک ضلع پشاور و و ایم پی اے شیر علی آفریدی نے پشاور میں محکمہ تعلیم کے ڈی ای او میل اینڈ فیمل کو سخت ہدایت جاری کر دی کہ سکول لیڈرز اور مانیٹر ینگ ٹیمز روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ جمع کروائے‘وہی رپورٹ ماہانہ بیس پر ڈیڈک آفس میں جمع کروائیں و گزشتہ روز ڈیڈیک چیئرمین آفس میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ای ڈی ا و عرفان علی‘ ڈی ای او فیمیل صوفیہ تبسم‘ ایس ڈی اوز اور اے ڈی او میل اینڈ فیمل نے شرکت کیں اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور شیر علی آفریدی نے کہاکہ سکولوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائیگی جو ٹیچر یا کلاس فور حاضر ی لگاکر ڈیوٹی سے غائب ہو توانکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
پشاور سے مزید