پشاور( کرائم رپورٹر) پشاورپولیس نے سوشل میڈیا پر فحاشی پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کاکریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر کنگ خان کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کرلیا ۔پشاورپولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کو شکایات موصول ہورہی تھی کہ چند مر د اور خواتین ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیوز شیئر کرکے فحاشی پھیلا رہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ شاہ پور پولیس نے رنگ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر مسماۃ عشرت عرف کنگ خان کو ساتھی خاتون ٹک ٹاکر کو کو کو گرفتار کرلیا اوران کے خلاف مقدمات درج کر لئے ٗاس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے بتایا کہ پشاور میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جارہے گا انہوں نے کہا کہ پشاور میں ڈانس پارٹیوں کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں اسی طرح فحاشی کے اڈوں کے خلاف بھی چھاپے ماجارہے ہیں ان کاکہناتھا کہ اگر کسی بھی محکمے کا افسر اہلکار اس میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ٗاس سے قبل تھانہ فقیرآباد پولیس نے ایک گھر میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو مرد اور دو خواتین کوقابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ خان رازق شہید پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر منیجر اور مالک سمیت چھ مردوں اور دو خواتین کو گرفتار کر لیا ۔