• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام بین الاقوامی فلائٹس پشاور سے بھی شروع کی جائیں، فضل مقیم

پشاور ( لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خا ن نے اتحاد ایئر لائن کی جا نب سے پشاور سے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا خیرمقدم کر تے ہو ئے ایئر لائن سے چیمبر کے ممبران کیلئے خصوصی مراعاتی پیکجز اور سہولیا ت کی فر اہمی کا مطا لبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انھو ں نے گذشتہ روز اتحاد ایئر لائن کے کنٹری منیجر احمد ظہور اور سیلز اکاؤنٹ منیجر سید افتخار حسین کی قیادت میں ائیر لا ئن کے وفد سے چیمبر ہا وس میں ملاقات کے دور ان کیا۔ فضل مقیم خان نے پشاور سے تمام بین ا لاقو امی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشنزکی بحا لی پر زور دیا تاکہ کاروباری برادری کو زیاد ہ سے زیا دہ سہو لیات کی فر اہمی کیسا تھ سا تھ مختلف قسم کی ترسیلات کے بڑ ے پیما نے پر ایکسپورٹ کر نے کی جگہ میں مہیا کی جا سکے۔
پشاور سے مزید