پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے حیات آباد میں متنازعہ اورغیراخلاقی پارٹی کی تشہیر کرنے کی پاداش میں پولیس نے نامعلوم منتظمین کے خلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ حیات آباد کے ایس ایچ او طارق خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ڈی جے میر کی طرف سے کلرفیسٹیول منعقدکرنے کے حوالے سے تشہیر کرکے لوگوں سے مختلف ذرائع اور دھوکہ دہی سے ٹکٹوں کے پیسے وصول کیے جارہے ہیں کہ باغ ناران میں یہ فیسٹیول منایاجائےگا۔مذہبی طبقوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں اس متنازعہ فیسٹیول کے ممکنہ انعقاد پر غم وغصہ پایاگیا اور ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایاگیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ایسے پروگرامات کے ذریعے غیراخلاقی اقدار کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے جس کے خلاف تحریک لبیک ے بھی تحریری شکایت درج کی ہے ۔ پولیس نے نامعلوم منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔