• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ٗبنگلہ دیشی خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج ٗرہزنی کی رپورٹ درج ۔خائستہ رحمان ولد غنچہ گل سکنہ متھرامحمد عظیم سرخہ نے تھانہ متھرا پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اسکا سالہ لطیف ولد امیر نواز ان کے گھر بطور مہمان آیا تھا جہاں اس کے سالے اور بھائی الیاس کے مابین گھریلو تنازعہ پر تکرار ہو گئی اس دوران لطیف نے کلہاڑی کے وار کرکے الیاس کو زخمی کردیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ادھر تھانہ خزانہ کی حدود ریاض گڑھی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر باجوڑ کے رہائشی سرفراز ولد محمد شریف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے بھائی صلاح الدین کی رپورٹ پر مزمین اور یارزمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے بنگلہ دیشی خاتون مسعو د بیگم نے بتایا کہ ساڑھے سات سا ل قبل اس کی شادی گلاب سکنہ متنی کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کی اولاد بھی ہے اب گلاب کابیٹا اسے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر پاکستان سے جانے کی دھمکیاں دے رہاہے پولیس نے ملزم خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔حیات آباد میں ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے موٹرسائیکل سوار رہزن شاہ زیب سے اسلحہ کی نوک پر آئی فون سمیت دو موبائل ٗہزاروں روپے کی نقدی اور دوسری اشیاء چھین کر فرار ہو گئے۔
پشاور سے مزید