اسلام اآ باد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے سول و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشتگردوں اور سمگلروں کا مقابلہ کرتے ہیں یہ پیکج حکومت کا کوئی احسان نہیں شہدا کے ورثا کا حق ہے سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکےدم لینگےاور خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، شہید حسنین علی ترمذی اور دیگر شہدا قوم کے ہیرو ہیں ،ا یبٹ اآ باد میں شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سمگلروں کی طرف سے دہشتگرد حملہ میں شہید ہونیوالے سید حسنین علی ترمذی کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی پنجاب کے بعد اب وفاق میں بھی شہداء پیکج کا آغاز کر رہے ہیں شہید حسنین علی ترمذی کے بچوں کے تعلیم و علاج کے اخراجات حکومت برداشت کریگی۔