• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آر او 350 سے تاجر ہر مرحلے پر متاثر ہونگے، صدر لاہور چیمبر

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آر او (SRO) 350(I)/2024 پر عمل درآمد رُکوائیں۔وزیر اعظم کے نام خط میں صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے اس ایس آر اوکے ممکنہ منفی اثرات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا ایس آر او 350کی وجہ سے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے اور سپلائی چین سے وابستہ تاجر ہر مرحلے پر متاثر ہونگے۔
لاہور سے مزید