ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا اور مرحوم وکلاملک ممتاز اختر،احسن کڑول،محمد علی شاہ میر اور ملک الطاف راں کی شعبہ وکالت اور آئین و قانون کی پاسداری کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔