• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادم،جےآئی

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے غیرآئینی اقدام کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارُسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی ۔قائمقام امیر پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ نے جے آئی کسان بورڈ پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی گرفتاری اور دیگر کسان رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشید منہالہ کو فوری رہا کیا جائے۔