• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ ٹرائل کورٹ کوصحافی پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا

اسلام آباد( رپورٹ:رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سینئر صحافی، مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت پر مشتمل تین رکنی بنچ نے تھانہ آئی نائن پولیس کے منشیات برآمدگی ،کار سرکار میں مداخلت ، اسلحہ چھیننے ،سنگین نتائج کی دھمکیوں اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج مقدمہ میں اپیل مظور کرتے ہوئے مقدمہ میں انسداددہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کی درخواست کی جلد سماعت مقرر کر کے فیصلہ سنانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

ملک بھر سے سے مزید