• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، ایمرجنسی سروسز کیلئے متحدہ اتھارٹی قائم ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں ایمرجنسی سروسز کےلئے خودمختار اور متحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ مقامی حکومتوں کے فائر سروسز کو ریسکیو 1122 کے ساتھ ضم کیا جائےگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائر اور ایمرجنسی سروسز کی ایک کمان قائم کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس میں ہنگامی خدمات کی تنظیمِ نو اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کا جائزہ لے کر منظوری دے دی جس کا مقصد ایک مربوط، مؤثر اور تیز رفتار نظام کو ایک واحد کمان کے تحت قائم کرنا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید