• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی صحافت کیلئے معاشرے میں موجود تمام خرابیاں دور کرنا ہونگی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں آئیڈیل آزادی صحافت کیلئے ہمیں معاشرے میں موجود تمام خرابیوں کو دور کرنا ہوگا۔ ریاست پاکستان اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا ورکرز کے مسائل کو حل کرے ا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والے صوبائی کنونشن برائے میڈیا قوانین، ریگولیشن و اخلاقیات سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنوینشن سے سینیٹر میاں رضا ربانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری، کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان، سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ناصر زیدی، توصیف خان، مظہر عباس، حبیب الدین جنیدی، فلم اسٹار مصطفی قریشی، سردار لیاقت و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، پی ٹی آئی کے شبیر احمد، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان مراد، ڈائریکٹر انفارمیشن سندھ ماجد خان، یونس بندھانی، احمد چنائے اوردیگر صحافی تنظیموں کے رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید