• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل انتظامیہ نے قانونی دستاویزات پر عمران سے دستخط نہیں کروانے دئیے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاہے کہ جیل انتظامیہ نے قانونی دستاویزات پر دستخط نہیں کروانے دئیے، جمعرات کو اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد یوسف نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بانی کی کچھ پٹیشنز فائل کرنی ہیں، دوسری مرتبہ وکالت نامے اور پاور آف اٹارنی پر دستخط کرانے اڈیالہ جیل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حالیہ احکامات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنی ہے،لیکن جیل انتظامیہ کی جانب سے قانونی دستاویزات پر دستخط نہیں کروانے دئیے گئے۔
ملک بھر سے سے مزید