کوئٹہ (آن لائن) ضلع چاغی کی انتظامیہ نے یکم اپریل سے ایران جانے کے لیے رائج راہداری سسٹم کو بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ایران آنے جانے کے لیے جاری راہداری نظام کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔