کراچی(پی پی آئی) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے)کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ کو پاکستانی معیشت کیلئے ایک مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ بندرگاہ ہوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے ساتھ چارجز و ڈیوٹیز کو کم کر کے موقع سے فائدہ اٹھائے۔