• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین نیب کی ملاقات، 6 کھرب سے زائد ریکوری کو سراہا

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینیٹ سے نیب سربراہ کی ملاقات ، سید یوسف رضا گیلانی نے نیب کی 6 کھرب روپے سے زائد کی تاریخی ریکوری کو سراہا، جو 1999 میں ادارے کے قیام کے بعد سب سے بڑی سالانہ وصولی ہے،یہ کامیابی قومی وسائل اور عوامی سرمائے کے تحفظ کے لیے نیب کے عزم کا واضح ثبوت ہے،انھوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں عالمی ایجنڈے، خصوصاً اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہیں، جو مضبوط اداروں کے قیام ،کرپشن میں کمی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔

ملک بھر سے سے مزید