کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پیٹرول مصنوعات ،ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے، جس کی وجہ سے اشیاء خوردو نوش، ادویات بچوں کے دودھ سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے مگر حکومتی سطح پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے۔