• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ سیاسی و قبائلی شخصیت نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کر گئے

کوئٹہ (آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سابق سربراہ وزیرا علیٰ ، گورنر اور وفاقی وزیر نواب محمد اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی 76 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں خالق حقیقی سے جا ملے وہ نواب اکبر بگٹی کے 6 بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر تھے۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی سخت اور ٹھوس موقف اپنانے والے شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کے حوالے سے واضح موقف اپنایا اور سوشل میڈیا پر بہت فعال رہتے تھے اور اپنے نظریہ بے باک موقف رکھنے پر لوگوں میں جانے جاتے تھے 17 مارچ 2005ء کو ڈیرہ بگٹی پر ہونے والے حملے میں وہ اپنے والد نواب اکبر بگٹی کے ہمراہ تھے جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ملک بھر سے سے مزید