• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ رقم، چین کے تعاون سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند کیلئے روانہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)پاکستان نے تاریخ رقم کردی ‘خلائی تحقیق کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کرلیا‘چین کے تعاون سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ ’’آئی کیوب قمر‘‘جمعہ کو 2بجکر 27 منٹ پر چاندکیلئے روانہ ہوگیاجس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا ہے۔مشن کی روانگی پر سپارکو میں جذباتی مناظر‘ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تالیوں سے گونج اٹھا، لوگوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے بتایا کہ سیٹلائٹ چاند کے مدار پر 5 دن میں پہنچے گا‘سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔ صدر اوروزیراعظم نے چاند پر پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ ’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے‘کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید