• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد رواں ماہ کے وسط میں چین جائے گا

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اہم اسٹرٹیجک مذاکرات رواں ماہ کے وسط میں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے بیجنگ جائیں گے جبکہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دوطرفہ مذاکرات کیلئے یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید