اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کے سر کاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جا ئے ۔ وزیر اعظم نے وفاقی سیکر ٹری تعلیم محی الدین وانی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں کوئی بچہ ایسا نہ رہے جو سکول سے باہر ہو۔ ایمرجنسی پلان کے ذ ریعےسکول سے باہر بچوں کی تعداد کو زیرو پر لایا جا ئے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آ باد میں اساتذہ کی ہائرنگ کا ایمر جنسی پلان تیار کیا ہے جس کے تحت تین ماہ میں 1250ساتذہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئے گا جس سے 43750طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔ اس کے بعد ہر 35طلبہ کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہو گا۔ ایمر جنسی ہا ئرنگ پلان کے مطابق 383ٹیچرز کو ڈیپوٹیشن پر لیا جا ئے گا۔ 130ٹیچرز کو ایف پی ایس سی کے ذ ریعے بھرتی کیا جا رہا ہے۔ یہ پراسیس ایک سے دو ماہ میں مکمل ہوگا ۔ اس سے26ہزار طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ 500ٹیچرز کی خالی آ سامیوں پر اگلے دو سے تین ماہ میں بھرتیاں کی جا ئیں گی جن سے 17500طلبہ کو فائدہ ہوگا۔اگلے تین ماہ میں مجموعی طور 1250ٹیچرز بھرتی کئے جا ئیں گےجن سے 43750طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔ بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کو جوائننگ سے پہلے جدید ٹیکنالوجی اور لرننگ مہارت سے آ راستہ کیا جا ئے گا۔