• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کی سیکورٹی، خصوصی انٹیلی جنس کو لیکشن کا ٹاسک اسپیشل برانچ اور CTD کو دینے کا فیصلہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انٹلیجنس کولیکشن کا ٹاسک سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اس سے قبل چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے فعال انٹیلی جنس اور خفیہ معلومات کی شئیرنگ ، اداروں کے درمیان ہم آہنگی میں خلا، پراجیکٹس پر بلٹ پروف گاڑیوں کے نہ ہونے ، چینی شہریوں کا بغیر بتائے شہر میں آزادانہ طور پر پھرنے پبلک مقامات اور وفاقی وزارت داخلہ کی طرف جاری ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے سے چینی شہریوں کی سیکورٹی کمپرومائز ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ پراجیکٹس کے سیکورٹی آڈٹ اور سائٹ چیکنگ کے لئے ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی خود جایا کریں گے جبکہ شہروں میں آزادنہ طور پر گھومنے پھرنے والے چینی شہریوں کے لئے ان کی سیکورٹی کے حوالے سے بنائی گئی موبائل ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید