• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، گواہ سے پوچھیں تو سہی وزیراعظم آفس کی آڈیو کیسے بَگ کرلی، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں گواہ سے پوچھیں توسہی وزیراعظم آفس کی آڈیو کیسے بَگ کرلی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ آج کل ایسی ٹیکنالوجی موجود ہے جس سے میری اور آپ کی آواز بھی بنائی جا سکتی ہے، سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک ہوئی اور بعد میں تحقیق سے غلط نکلی، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ایف آئی اے پراسیکوٹر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کیا آپ انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟ آپ نے انٹرنیٹ پر آنے والی چیز پر دس دس سال سزا دیدی؟، ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت چار لوگوں کی لیکڈ آڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جن میں سائفر سے کھیلنے کا ذکر ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سوال کیا کہ لیکڈ آڈیو کو انٹرنیٹ پر کس نے پوسٹ کیا؟ کیا آپ انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟میں تو ایسا نہیں کرتا ، انٹرنیٹ پر جھوٹ ہے جب تک کسی چیز کے درست ہونے کی تصدیق نہ کر لی جائے۔
اہم خبریں سے مزید