• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کو فزیکل تھراپی میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کی اجازت

کراچی(سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کو فزیکل تھراپی میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے،۔ جامعہ کراچی پہلی یونیورسٹی ہوگی جہاں فزیکل تھراپی میں پی ایچ ڈی شروع ہوگی۔ ایچ ای سی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ بخاری نے اپنے خط میں جامعہ کراچی کو پیایچ ڈی کیلئے این او سی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہMS/MPhil/Ph.D کے مساوی پروگراموں کیلئے تجویز کردہ HEC کی پالیسیوں کی سختی سے تعمیل کرے، بشمول فیکلٹی کیلئے کم از کم معیار، پروگرام کی مدت، کریڈٹ اوقات، اور سمسٹر کے رہنما خطوط، جیسا کہHEC کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے۔ مزید برآں، پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو کمیٹی (PGPR ) یونیورسٹی کے دورے کے دوران ان پیرامیٹرز کی بھی نگرانی کرے گی۔ جب کہ فیکلٹی میں تبدیلی کی صورت میں، یونیورسٹی ڈیٹا بیس میں NOC کی حیثیت کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے HEC کوالٹی ایشورنس ڈویژن (QAD) کو فوری طور پر مطلع کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید