• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا شیر افضل کے بیانات پر نوٹس، کور اور سیاسی کمیٹی سے نکال دیا

پشاور ( مانیٹر نگ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نےشیر افضل مروت کو کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو شوکاز جاری کرنےکا حکم دیا ہے، انہوں نےکہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے تعلقات خراب کرنےکی کوشش کی، ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں شیر افضل مروت نے زک پہنچائی، کمیٹی ڈسپلنری ایکشن لے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہپی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنا نہ ملنا میرا اختیار نہیں، شیرافضل مروت کو بانی پی ٹی آئی نے بہت عزت و احترام دیا ہے، شیرافضل مروت کو بارہا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہ کرنےکی ہدایات دیں، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو شیر افضل مروت نے زک پہنچائی، بانی پی ٹی آئی کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ نہایت اچھے تعلقات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکم جاری کیا ہے کہ شیرافضل مروت کو کورکمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی سےالگ کیاجائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہےکہ پولیٹیکل کمیٹی شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے عارف علوی کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔دریں اثناءشیر افضل مروت کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی و کور کمیٹی سے نکالنے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی اور سالار کاکڑ نے پی ٹی آئی سیاسی اور کور کمیٹی چھوڑ دی، اعظم سواتی اور سالار کاکڑ پی ٹی آئی کی موجودہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے سیاسی و کور کمیٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں، سالار کاکڑ نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا واٹس ایپ گروپ لیفٹ کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید