راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے گوادر میں محنت کش مزدوروں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے۔ پاکستان میں کوئی صوبائی لڑائی نہیں۔ بلوچ اور پنجابی شیرو شکر ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے بلوچستان کو میدان جنگ بنارکھا ہے۔ حضرت معصومہ قم نے ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیا، دفاع دین ووطن کیلئے حضرت ابو طالب کی جرات بصیرت اور عشق رسالت کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ولادت حضرت ابوطالب کے موقع پرمحفل نگہبان رسالت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ دہشت گردی کو نابود کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کرنا ہو گا۔