• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماہ ہوگئے اب کوئی نہیں کہتا پاکستان تنہائی کا شکار ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وزیر خارجہ ا ور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اب دو ماہ ہو گئے کوئی نہیں کہتا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہے، ابھی تک ایران کیSideسے گیس پائپ لائن مکمل نہیں ہوئی ہے، اسحاق ڈارنے کہا کہ تمام فیصلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے تمام ممالک ہما رے سا تھ مشغول ہیں،اب صرف روایتی سفارتکاری سے کام نہیں چلے گا بلکہ اقتصادی طور پر سفارتکاری میں جانا پڑے گا، جس کاآغاز ہم نے کر دیا ہے۔یہ کسی بھی وزیر اعظم کا اختیا رہے کہ وہ کابینہ میں سے کسی کو بھی ڈپٹی وزیر اعظم یا سینئیر وزیر کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر سکتے ہیں ۔اسحا ق ڈار نے کہا اس طرح کااقدام ہماری تاریخ میں کوئی غیر متوقع نہیں ، اس کی مثال ہمیں ما ضی میں بھی ملتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید