• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سمجھتے ہیں قبولیت کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ عمران سمجھتے ہیں کہ قبولیت کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف میں سب غیر متعلقہ ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ عمران خان کو سیاسی طور پر ہٹا نہیں سکتے،پی ٹی آئی کے پاس کوئی آپشن نہیں ،اگر عمران خان آزاد ہوتے ہیں تو ساری سیاسی بساط خطرے میں پڑ جاتی ہے، اس بات سے انکار نہیں ہے کہ عمران خان ایک سیاسی قوت ہیں ان کی مقبولیت بھی ہے ان کا ووٹ بینک بھی ہے ۔ان کی مقبولیت ہے مگر قبولیت نہیں ہے عمران سمجھتے ہیں کہ قبولیت کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔پروگرام میں تجزیہ کار محمد مالک،عاصمہ شیرازی،محمد سہیل نے اظہار خیال کیا۔ سینئراینکرپرسن و تجزیہ کار ، محمد مالک نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پر بات کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہے ۔ عمران خان اندر ہیں ان کی پارٹی تتر بتر ہوئی ہے کوئی غائب ہے کوئی تائب ہے ۔عمران خان کی مقبولیت میں بہت اضافہ ہوا مگر الیکشن تو ہو نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کے خلاف الیکشن لڑنا ہو۔پی ٹی آئی کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے اگر پی ٹی آئی اپنا بیانیہ نرم کرتی ہے تو اس کی مقبولیت کم ہوگی ۔

اہم خبریں سے مزید