کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی کی تمام یوسیز کے فنڈز میں اضافہ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا اعلان ، وزیراعلیٰ کی بلدیاتی اداروں کو کھیل کے میدان اور پارکس تیار کرنے کی ہدایت کی، یہ فیصلہ اور ہدایت انھوں نے گزشتہ روز بجٹ 25-2024کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندوں اور پارٹی کارکنوں کے ایک انٹرایکٹو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 135 ارب روپے لاگت سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی اسکیم شروع کی جائے گی تاکہ گندے پانی کو صاف شدہ کرکے صنعتی استعمال میں لایا جا سکے۔