• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں 12 ماہ، چوری کی وارداتیں دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اینٹی وہیکل لفٹنگ پولیس کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتیں 12ماہ جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے جمعہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی ایل سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2024 میں شہر میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں بھی کمی آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع سمیت بلوچستان اور پنجاب سے 60 کاریں اور 349 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے شہریوں کے حوالے کی گئی ہیں۔ان چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 360 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 20 مقامی اور بین الصوبائی گروہوں کا سراغ لگایا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز کے ذریعے بھی 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ شہر میں چوری شدہ کاروں اور موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خریداری میں ملوث اسکریپ ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور اب تک ایسے 24 ملزمان کو گرفتار کر کے ریکوری کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی موٹر سائیکلیں خاص طور پر سوزوکی 110 چھیننے کے بعد موبائل ایپ سے پانچ لاکھ روپے ٹرانسفر کرنے والے ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن سے دو لاکھ روپے اور دو سوزوکی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ایس ایس پی اے وی ایل سے نے بتایا کہ بن قاسم کے علاقے سے اسلحے کے زور پر ٹرالر چھیننے والے بین الصوبائی گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے ٹرالر برآمد کروایا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید