• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران جماعت جیتی تو مودی ریٹائر، امیت شاہ وزیراعظم ہونگے، کیجریوال

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) دہلی کے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر حکمران اتحاد این ڈی اے انتخابات میں جیتا تو مودی سیاست سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

 مودی آئندہ برس 75برس کے ہوکر ریٹائر ہوجائیں گے ، امیت شاہ نے کیجروال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خوامخواہ خوش ہورہے ہیں، 75برس میں ریٹائرمنٹ کے قانون کا اطلاق مودی پر نہیں ہوگا۔ 

کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں بی جے پی سے سوال کرتا ہوں ، آپ کا آئندہ وزیر اعظم کون ہوگا؟ مودی اگلے سال 17ستمبر کو 75سال کے ہو جائیں گے۔ 

مودی نے خود 2014میں بی جے پی میں ایک اصول بنایا تھا کہ پارٹی میں جو بھی 75سال کی عمر کو پہنچ جائے گا وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائے گا۔ "میں بی جے پی سے پوچھتا ہوں، آپ کا وزیر اعظم کا امیدوار کون ہے؟ اگر وہ حکومت بناتے ہیں تو وہ سب سے پہلے یوگی ناتھ سے نمٹیں گے۔ پھر مودی کے سب سے پسندیدہ امت شاہ کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

 اس لئے میں ملک کے لوگوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں، مودی اپنے لیے ووٹ نہیں مانگ رہے ہیں، وہ امیت شاہ کو پی ایم بنانے کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ میں مودی اور امیت شاہ جی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ مودی کی ضمانت کون لے گا؟ کیا امت شاہ ایسا کریں گے؟"۔

اہم خبریں سے مزید