لاہور(خصوصی نمائندہ ،ٹی وی رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیوٹا کورسز کے لئے روبوٹک لیب بنانے اور طلبہ کی تعداد چارہزار سے بتدریج 40ہزار کرنے کا اعلان اور ٹیوٹا کی مکمل ری اسٹرکچرنگ کا حکم بھی دیا۔وزیر اعلیٰ نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فاروویمن میں پہلے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے طالبات کو سٹیج پر بلاکر پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ک ہوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدلیہ، ایگزیکٹو کےکام میں مداخلت کرے گی تو ملک کیسے چلے گا، ہائی کورٹ نے پہلے اورنج ٹرین منصوبے کو روکے رکھا اور اربوں کا نقصان ہوا، اب کسی اور کیس میں الیکٹرک بائیک نہ دینے کا کہہ دیا۔چیف منسٹر سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین ٹیوٹا اور ان کی ٹیم کو ایک ماہ میں یہ پروگرام شروع کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔پروگرام کے لئے ہزار بچے سلیکٹ ہوئے جن میں سے 400 لڑکیاں ہیں۔ مجھے خوشی ہے سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں بچیوں کی بہت بڑی تعداد آئی ہے۔ ٹیوٹاکی پہلی میٹنگ لی تو افسوس ہوا کہ ہم گھسے پٹے نظام لے کر چل رہے ہیں۔ لڑکیوں کی تعداد کو 50فیصد سے اوپر جانا چاہیے۔ ہم نے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس شروع کیے ہیں۔سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے۔مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں۔