• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19مئی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید سنائے گا :نوید عامر جیوا

ملتان (سٹاف رپورٹر) این اے 148 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کی صدارت میں کرسچن نصرت کالونی ،بجلی گھر چوک کینٹ میں جلسہ ہوا ، جس میں مسیحی برادریوں ،پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،جلسے میں سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید ابوالحسن گیلانی ، احمد مجتبیٰ گیلانی ، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، بلال خانی ، پاسٹرشہزاد جارج ،ایڈون سہوتر ، یوسف سراج ، راحیل انجم ، عاشرنذیر ، شیعب امان ، شانی الیاس ،نذیر گل ،عثمان داؤد ،پیپلزلائرزفورم کے شیخ غیاث الحق، ظل فاطمہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، نوید عامر جیوا نے کہا کہ 19مئی کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید سنائے گا۔ ابوالحسن گیلانی ، احمد مجتبی ٰ گیلانی ، خواجہ رضوان عالم و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
ملتان سے مزید