• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری، پیش رفت رپورٹ طلب

اسلام آباد (ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری پر ایک ماہ میں پیشرفت بارے رپورٹ مانگ لی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے اسے تباہ کیا جا رہا ہے،محکمہ تعلیم میں بیٹھے افسران کیا مکھیاں مار رہے ہیں؟ ملک میں سب کچھ آہستہ آہستہ زمین بوس ہو رہا ہے، جس طرح پی آئیاے میں تباہی ہوئی اسی طرح یونیورسٹیز میں بھی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتیوں کے معاملہ پرکیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ہائر ایجوکیشن کی جانب سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، پاکستان میں کل 154سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 66 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کیلئے اضافی چارج دیا گیا ہے یا عہدے خالی ہیں، وفاقی دارالحکومت کی 29 یونیورسٹیوں میں سے 24پر مستقل وائس چانسلر تعینات ہیں جبکہ 5خالی ہیں۔ بلوچستان کی 10یونیورسٹیوں میں سے 5میں وائس چانسلرز تعینات ہیں اور 5میں ایکٹنگ وی سی موجود ہیں، کے پی کی 32سرکاری یونیورسٹیوں میں سے 10پر مستقل وی سی موجود ہیں جبکہ 16 جامعات پر اضافی چارج دیا گیا ہے اور 6 خالی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید