اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نےقومی تعلیمی ایمر جنسی کے نفاذ کیلئے وزارت تعلیم کو خصوصی ہد ایات جاری کی ہیں۔
ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارت تعلیم سکول سے باہر بچوں کا ایک جامع ریویو کرے اور انہیںسکول میں لا نے کیلئے ایک آپر یشنل پلان وضع کرے۔
وزیر اعظم نے وزارت تعلیم وتربیت کو ہدایت کی ہے کہ سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لا نے کیلئے اہداف کا تعین کرے اور پلان وزیر اعظم کو پیش کیا جا ئے۔ ذ رائع کے مطابق قومی تعلیمی ایمر جنسی کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔
سکول سے باہر بچوں کو زیور تعلیم سے اآراستہ کرنے اور سکول میںلانے کیلئے پانچ سالہ پلان بنایا جا ئے گا جس کیلئے 25ارب روپے کا فنڈ قائم کیا جا ئے گا۔
یہ رقم سکول سے باہر بچوں کو سکول میں لانے کیلئے اقدامات پر خرچ کی جا ئے گی۔وزارت تعلیم نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ ایک ٹاسک فورس قائم کی جا ئےکہ جو حکمت عملی وضع کرنے اور ا سپر عمل دراآ مد کو یقینی بنا ئے۔