کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 354 کباڑی چوری کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، 77کباڑیوں کے خلاف مقدمات درج کرکےان گرفتاریاں کی گئی ہیں،یہ بات آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کو چوری بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ، ، وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں چوری سے متعلق دریافت کیا تو آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 3 ہزار کباڑی کام کررہے ہیں، ان 3 ہزار میں سے 354 چوری کے سامان کے کاروبار میں ملوث ہیں، سندھ پولیس نے چوری کا سامان خرید و فروخت کرنے والے کباڑیوں کے خلاف کاروائی کے لئے 32 ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔