• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا توہین عدالت پر مبنی مواد چلانے پر میڈیا کیخلاف کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہینِ عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ہفتہ کو جاری تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے یا دوبارہ یہ مواد نشر کرنے والے میڈیا کے ادارے بھی توہین عدالت کے مرتکب ہیں۔میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایسے مواد نشر کرنے پر ان کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کا مکمل ٹرانسکرپٹ پیمرا سے طلب کرلیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنسز توہینِ عدالت کے زمرے میں آتی ہیں۔عدالت نے کہا کہ توہینِ عدالت پر فیصل واوڈا،مصطفی کمال کو شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں۔ دونوں کو 2 ہفتوں میں وضاحت پیش کرنے کا ایک موقع دیا جا رہا ہے۔فیصل واوڈا اور مصطفی کمال آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں بھی پیش ہوں۔

اہم خبریں سے مزید