• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رواں برس مختلف واقعات میں 234 افراد قتل، گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 501 واقعات

کراچی(ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں رواں برس مختلف واقعات میں 234افراد قتل ہوئے،گاڑیاں چھیننے اور چوری کے 501، موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کے 6584 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق 15 مئی 2024 تک شہر میں اغوا کے 992اور اغوا برائے تاوان کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔اس دوران ریپ/ زنا کے 62،گینگ ریپ کے 21جبکہ بد فعلی کے 50کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں برس 15مئی تک شہر میں قتل کے 234 کیسز رپورٹ ہوئے

ساؤتھ زون کراچی میں قتل کے 45،ایسٹ زون میں 107اور ویسٹ زون میں قتل کے 82کیسز رپورٹ ہوئے۔شہر میں مجرمانہ قتل کے واقعات میں 22افراد جاں بحق ہوئے جن میں ساؤتھ زون میں 4،ایسٹ زون میں 7اور ویسٹ زون میں 11افراد قتل ہوئے۔رواں برس اغوا کے 992 اور اغوا برائے تاوان کے21کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

ساؤتھ زون میں اغوا کے 209،ایسٹ زون میں 593اور ویسٹ زون میں اغوا کے 190کیسز رپورٹ کیے گئے۔اغوا برائے تاوان کے 5کیسز ساؤتھ زون ،11ایسٹ زون اور5ویسٹ زون رپورٹ ہوئے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں برس شہر میں ہونے والے ٹریفک حادثات 151افراد جاں بحق اور 61زخمی ہوئے۔رواں برس شہر میں ہائی وے پر ڈکیتی و رہزنی کے 20،گھروں میں ڈکیتی و رہزنی کے 106،دکانوں پر ڈکیتی و رہزنی کے 128جبکہ ڈکیتی و رہزنی کی دیگر واقعات کے 1507 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید