• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کا اسرائیلی وزیراعظم اور حماس سربراہ کی گرفتاری کا مطالبہ

دی ہیگ (اے ایف پی) بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرکریم خان نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور حماس کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے شبے میں وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دے دی،اسرائیل نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کو تاریخی رسوائی قرار دیا،جبکہ حماس نے مقتول اور جلاد کو برابر کرنے کی مذمت کی،مریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی کوشش کو شرمناک قرار دیتے ہوئے عدالت کے اختیار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنگ بندی کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ پراسیکیوٹرکریم خان نے کہا کہ وہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف غذائی قلت پیدا کرنے، جان بوجھ کر قتل اورنسل کشی سمیت جرائم کے لیے وارنٹ طلب کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید